قلات، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کار اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد زخمی
قلات (نمائندہ انتخاب) قلات میں سنگداس کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کار اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال قلات منتقل کیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ پولیس نے حادثے میں ملوث کار اور رکشے کو تحویل میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


