پسنی میں دو افراد کی لاشیں برآمد، گولیاں مار کر قتل کیا گیا، پولیس
پسنی (نامہ نگار) پسنی کے علاقے شتنگی میں دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب شتنگی کے علاقے میں دو لاشوں کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا،لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے پاک عمان ہسپتال پسنی منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی شناخت اجمل ولد یاسین سکنہ تربت اور سید محمد ولد شاہو سکنہ پانوان جیوانی کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
Load/Hide Comments


