روزنامہ انتخاب کے بلوچستان اسمبلی پاس منسوخ کردیے گئے
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان اسمبلی اجلاس کیلئے روزنامہ انتخاب کو کارڈ جاری نہیں کیے جارہے۔ بلوچستان اسمبلی کے گزشتہ 4 سیشن میں روزنامہ انتخاب کو کارڈ جاری نہیں کیے گئے۔ اس حوالے سے سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کا کہنا ہے کہ ٹوٹل 86 کارڈ جاری کیے گئے، سیکورٹی خدشات کے باعث کارڈ کم تعداد میں جاری کیے گئے ہیں۔ روزنامہ انتخاب بلوچستان کا کثیر الاشاعت اخبار اور سوشل میڈیا پر بھی سب سے مقبول ہے، روزنامہ انتخاب کو کوریج سے روکنا صحافتی اصولوں کیخلاف ہے۔ یہ اقدام رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کی بھی خلاف ورزی ہے، ادارے کی طرف سے متعدد خطوط لکھے جانے کے باوجود متعلقہ ذمہ داران اپنے عمل میں تبدیلی نہیں لارہے۔
Load/Hide Comments


