جماعت اسلامی کے دو ارکان ہیں ایک حکومت دوسرا اپوزیشن میں ہے، اسپیکر اور مولانا ہدایت الرحمن کے درمیان جملوں کا تبادلہ
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر اور مولانا ہدایت الرحمن کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہاکہ بلوچستان کی خوبصورتی ہے کہ جماعت اسلامی کے دو ارکان ہیں جن میں سے ایک حکومت دوسرا اپوزیشن میں ہے ایک سوال کر رہا ہے دوسراجواب دے رہا ہے اس موقع پر ایوان میں قہقہے لگ گئے ۔ جس کے جواب میں مولانا ہدایت الرحمن نے وضاحت کی کہ انہوں نے حق دو تحریک کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا ہے اور وہ اپوزیشن میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کی طرح نہیں جو دن میں اپوزیشن اور رات میں حکومت کا حصہ ہوں ۔
Load/Hide Comments


