الیکشن کمیشن نے پی بی 36 قلات پر فیصلہ سنا دیا، سعید لانگو کی درخواست مسترد، ضیا لانگو کی کامیابی برقرار
کوئٹہ (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36قلات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو کی کامیابی برقرار رکھی،الیکشن کمیشن نے درخواست گزار میرسعید لانگوکی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ دنوں دلائل مکمل ہونے بعدکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ میر ضیاءاللہ لانگو کی جانب سے کیس کی پیروی سنئیر ایڈووکیٹ نادر چھلگری نے کی۔
Load/Hide Comments


