امریکا نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کرلیے، امریکی وزیر خزانہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کرلیے ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ نے ناکہ بندی ختم کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ جو کچھ بھی ہٹایا جائے گا وہ آہستہ آہستہ ہٹایا جائے گا۔ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ عمان نے آبنائے ہرمز پر ٹیکس نہ لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مدد پر عمان کے خلاف پابندیاں لگیں گی، پہلی بار ایران نے جوہری موضوع پر بات کرنے پر آمادگی دکھائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں