امریکا نے ایرانی تیل کی ترسیل کرنیوالے 8 بحری جہازوں اور 15 عالمی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن کو فوجی سرگرمیوں اور علاقائی اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ امریکا نے ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے تہران کی مبینہ ’خفیہ آئل اکانومی‘ کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکا کا الزام ہے کہ ایران تیل کی غیر قانونی تجارت کے ذریعے پاسدارانِ انقلاب، فوجی سرگرمیوں اورخطے میں سرگرم اتحادی گروہوں کی مالی معاونت کر رہا ہے۔ امریکا نے ایرانی تیل کی تجارت کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے متعدد بحری جہازوں، کمپنیوں اور اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں