مقامی خریداری کے فروغ، تاجروں کو بااختیار بنانے کیلئے نوکنڈی میں وینڈر فیسلیٹیشن حب کا آغاز کردیا، ریکوڈک مائننگ کمپنی

نوکنڈی (انتخاب نیوز) ریکو ڈک مائننگ کمپنی نے نوکنڈی میں وینڈر فیسلیٹیشن حب کا آغاز کر دیا ہے، جس کے ذریعے مقامی خریداری کے فروغ اور علاقے کے تاجروں کو بااختیار بنانے کے عزم کو مزید مستحکم کیا گیا ہے۔ یہ حب نوکنڈی میں آر ڈی ایم سی کے دفتر میں قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد مقامی کاروباری افراد اورکمپنیوں کی معاونت کے، انہیں رجسٹریشن کے عمل میں رہنمائی فراہم کرنا، کاروباری مواقع تک رسائی میں سہولت دینا، اور مسائل کے موثر حل کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ وینڈر فیسلیٹیشن حب ہر بدھ اور ہفتہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک فعال رہے گا، جہاں آر ڈی ایم سی کی سپلائی چین ٹیم کے ارکان موقع پر موجود ہوں گے تاکہ مقامی تاجروں کی معاونت اور ان کے ساتھ روابط کو فروغ دیا جاسکے۔ آر ڈی ایم سی مقامی کاروباری کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ اس سہولت مرکز کا دورہ کرکے اپنی رجسٹریشن مکمل کریں اور کمپنی کے ساتھ کام کرنے کے مواقع سے مستفید ہوں۔ مقامی اقتصادی ترقی کے وسیع تر عزم کے تحت، آر ڈی ایم سی معاون پالیسیوں اور خریداری کے طریقہ کار کے ذریعے مقامی تجارتوں کی شمولیت میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔ ان اقدامات میں تعمیراتی سامان کی خریداری میں مقامی سپلائرز کو ترجیح دینا، مقامی ٹرانسپورٹ اور آلات کی خدمات حاصل کرنا اور مقامی افرادی قوت کی شمولیت کرنا شامل ہیں۔ 2024 سے اپریل 2026 تک آر ڈی ایم سی نے ضلع چاغی میں خریداری پر 4.5 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ مزید برآں آگے بڑھتے ہوئے آر ڈی ایم سی ایک کیپیسٹی بلڈنگ پروگرام متعارف کرانے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے، جس کا مقصد مقامی کمپنیوں کی تکنیکی، عملیاتی اور کاروباری صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ وہ دیگرکمپنیوں کے ساتھ زیادہ مو¿ثر انداز میں مقابلہ کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں