پشتونوں اور بلوچوں کو تقسیم کرنے کا استعماری حربہ کوئی نئی بات نہیں، قوم پرست سیاسی کارکنوں کو اس سے چوکنا رہنا چاہیے، محسن داوڑ
پشاور (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی چیئرمین اور شمالی وزیرستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پشتونوں اور بلوچوں کو تقسیم کرنے کا استعماری حربہ کوئی نئی بات نہیں۔ اسے صرف دوبارہ پیک کیا گیا ہے۔ قوم پرست سیاسی کارکنوں کو چوکنا رہنا چاہیے۔ دانستہ یا نادانستہ ان تقسیموں کو پالنے سے ظلم کے نظام کو تقویت ملتی ہے۔
Load/Hide Comments


