میزئی اڈہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی شخصیت سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
قلعہ عبداللہ (نامہ نگار) قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، دو شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق میزئی اڈہ میں نادرا مارکیٹ کے ایک ہوٹل میں مشہور شخصیت داد محمد کاکڑ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملاقات میں مصروف تھے، اسی دوران موٹر سائکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں داد محمد کاکڑ، سید جعفر آغا، مطیع اللہ حرف متک آغا موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ٹرامہ سینٹر میزئی اڈہ پہنچایا گیا۔ ملزمان موقع سے بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق گلستان کے قریب دولنگی کے مقام پر دو مقامی قبائل کے دوران جھگڑے کی اطلاعات ہیں، جس میں ایک فریق نے مخالف فریق کے ایک پورے گھر کو قبضے میں لے کر آگ لگا دی۔
Load/Hide Comments


