ملکی نظام کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، موجودہ حالات میں چپ رہنا جرم ہے، ہمیں حق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ملک کو خانہ جنگی کی طرف نہیں دھکیلنے دیں گے، محمود اچکزئی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بلوچستان بار کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سچ کی بنیاد پر پاکستان اور بلوچستان کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ صرف سرداروں اور نوابوں کو شامل کرنے سے مسائل حل نہیں ہونگے۔ وکلاءجانتے ہیں کہ 1973 کا آئین کافی جدوجہد کے بعد بنا ہے۔ کسی بھی ملک میں مسائل عدلیہ اور آئین کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں۔ ہمارے ملک میں اسمبلی کی بولیاں لگتی ہیں۔ جہاں اسمبلیاں بکتی ہوں وہاں غریب عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ ہمیں حق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے۔ پاکستان کے آئین میں حقوق اور غداری دونوں کو واضح کردیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں عوامی جماعتیں شامل ہیں۔ پیسوں کے زور پر اسمبلی کی نشست خریدی جاتی ہیں۔ پاکستان میں غیر جانبدارنہ انتخابات ہونے چاہیے۔ صوبے کے وسائل پر یہاں کے عوام کا پہلا حق ہے۔ ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں۔ ملکی نظام کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ ملک کو کسی صورت خانہ جنگی کی طرف نہیں دھکیلنے دیں گے۔ موجودہ حالات میں چپ رہنا جرم ہے۔ ہم کسی کیخلاف کچھ نہیں کہیں گے لیکن ہمارے راستے بند نہیں کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں