بلوچستان سے ایران، ترکی اور یورپ جانے کی کوشش، نوکنڈی میں 149 تارکین وطن افغان باشندے گرفتار
نوکنڈی (نامہ نگار) ایف سی بلوچستان ساﺅتھ تفتان رائفلز نوکنڈی نے ضلع چاغی کے سرحدی شہر نوکنڈی میں 149 تارکین وطن افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ایف سی بلوچستان ساﺅتھ کے مطابق افغان باشندے پاکستان کے راستے ایران، ترکی اور دیگر یورپی ممالک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار تمام افغان باشندوں کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد واپس افغانستان بے دخل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


