فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 32 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی، 10 ہزار افراد ریسکیو، متعدد عمارتیں منہدم، ایشیا میں سونامی وارننگ

منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 7.8 شدت کے زلز لے کے باعث 32 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جزیرہ منداناﺅ کے قریب زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7:40 بجے کے قریب آیا جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں گرگئیں۔ خبرایجنسی کے مطابق 7.8 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے اور 100 سے زائد زخمی ہیں۔ فلپائنی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 10 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ زلزلے کی گہرائی تقریباً 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث جھٹکوں کی شدت سطح زمین پر زیادہ محسوس کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ شہری خوفزدہ ہو کر گھروں، دفاتر اور تعلیمی اداروں سے باہر نکل آئے۔ کئی علاقوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور بعض ڈھانچوں کے منہدم ہونےکی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ زلزلے کے بعد ایشیا کے مختلف حصوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی جو کچھ دیر بعد واپس لے لی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں