معلومات دینے پر 1 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا، کشمیر کی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کی مطلوب رہنماوں کی فہرست جاری کردی
ویب ڈیسک :کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کے 4 مطلوب افراد کی فہرست جاری کردی۔ محکمہ داخلہ ’آزاد کشمیر‘ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے معلومات دینے والے کو 1 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔ فہرست میں شوکت نواز میر، عمر نذیر کشمیری، خواجہ مہران ارشد اور سردار امان خان کے نام شامل ہیں۔م نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاع فراہم کرنے والے شخص کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔محکمہ داخلہ نے انعامی اسکیم پر فوری عمل درامد کےلیے ائی جی ازاد کشمیر کو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔اس کے ساتھ ہی محکمہ داخلہ نے شوکت نواز میر اور خواجہ مہران ارشد کے خلاف بغاوت اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزامات کے تحت باضابطہ قانونی کارروائی کا اغاز کردیا ہے۔
Load/Hide Comments


