ڈاکٹر ماہ نور کی بینائی مکمل محفوظ اور وہ ہوش میں ہیں، متاثرہ حصوں کی پلاسٹک سرجری جاری ہے، اہلخانہ کی تصدیق

کوئٹہ (یو این اے) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ دنوں مبینہ طور پر تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون ڈاکٹر ماہ نور کے حوالے سے ان کے اہلخانہ نے ایک تسلی بخش اور مثبت پیشرفت شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ خوش قسمتی سے خاتون ڈاکٹر کی بینائی مکمل طور پر محفوظ ہے۔ نجی ٹی وی ز سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ماہ نور کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ اس وقت اسپتال میں مکمل ہوش و حواس میں ہیں اور اپنے اہلخانہ و طبی عملے کے ساتھ باقاعدہ بات چیت بھی کر رہی ہیں۔اہلخانہ کے مطابق، ڈاکٹروں کی ابتدائی رپورٹ کے روشنی میں ڈاکٹر ماہ نور کے جسم پر جلنے کے زخم گہرے نہیں بلکہ سطحی نوعیت کے ہیں، اور اس وقت اسپتال میں ان کے متاثرہ حصوں سے مردہ جلد کو ہٹانے کا طبی عمل کامیابی سے جاری ہے؛ جبکہ ڈاکٹر ماہ نور کی جلد کی بحالی کے لیے پلاسٹک سرجری اور گرافٹنگ سے متعلق مختلف سرجریز انتہائی مہارت کے ساتھ مرحلہ وار کی جا رہی ہیں۔ اہلخانہ نے مزید واضح کیا کہ ان کی بینائی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور ماہر ڈاکٹروں کی ایک خصوصی اور تجربہ کار ٹیم مسلسل ان کی حالت کی نگرانی اور علاج معالجے میں مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے