نال میں انٹیلی جنس بیس آپریشن میں 14 دہشت گرد ہلاک کردیئے، آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک : آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع بیسمہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاجبکہ فائرنگ کے تبادلے میں فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بیسمہ کے علاقے نال ایریا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن اور بینکوں پر حملے کا منصوبہ تھا ان کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے فوری اور تیز آپریشن کیا گیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی نقل و حرکت موثر طور پر روکی گئی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال 4 گاڑیاں اور آئی ای ڈیز بھی تباہ کر دی گئیں۔ ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں موجود کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب وزیراعلی سرفراز بگٹی نے بیان میں کہا ہے کہ نال، بسیمہ میں دہشتگر دوں کےخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جس میں 14 دہشت گردوںہلاک ہوئے ،دہشت گردی کے خاتمے اور بلوچستان کے امن کے لیے ہماری فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیںبیان کے مطابق شہید لانس حوالدار محمد عباس کو سلام جنہوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا پوری قوم اپنے شہداءپر فخر کرتی ہے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔


