تربت، نامعلوم افراد کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم گھر کے قریب گر نے سے 2 افراد زخمی

کوئٹہ(آن لائن) تربت کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم گھر کے قریب گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے تربت تھانے کی حدود میں دستی بم پھینکا جو روڈ پر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آریان اور موٹر سائیکل سوار شمشیر زخمی ہوگیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں