ڈیرہ بگٹی میں فورسز پر حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آورہلاک ہوگیا، پولیس

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ بگٹی سیکورٹی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ فائرنگ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ اور ہلاک جبکہ دیگر فرار سیکورٹی فورسز کا علاقے کا سرچ آپریشن و محاصرہ تلاش شروع کردی گئی پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے مندر کالونی کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ شروع کردی جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ انکے دیگر ساتھی فرار ہوگئے واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا واقعے مین ہلاک شخص کا تعلق کالعدم تنظیم ہے انکے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں