بی این پی کال پر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال

کوئٹہ (ویب ڈیسک) زہری واقعے کیخلاف بی این پی کال پر شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی، بلوچستان کے مختلف اضلاع کوئٹہ، خضدار، وڈھ، نوشکی اور دیگر علاقوں میں بازار اور مارکیٹیں بند رہیں۔ نوشکی میں زہری واقعے کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی اپیل پر مکمل شٹرڈاو¿ن ہڑتال کی گئی۔ کوئٹہ کے علاقے برما ہو ٹل سریاب روڑ پر شٹر ڈاو¿ن ہڑتال ، دکانیں بند رہیں، خضدار میں بھی شٹر ڈاو¿ن ہڑتال، مختلف علاقوں میں بازار اور دکانیں بند رہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کال پر خضدار شہر میں مکمل شٹر ڈاو¿ن، ہڑتال کے باعث خضدار کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں، تجارتی مراکز اور دکانیں مکمل طور پر بند رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے