فیفا ورلڈ کپ، امریکا نے پیرا گوئے کو 4-1 سے شکست دیدی

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا ورلڈکپ میں امریکا نے پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دے دی۔ میچ لاس اینجلس میں کھیلا گیا جہاں کھیل کے پہلے ہاف میں ہی امریکی ٹیم نے 0-3کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ امریکا کو برتری پیراگوئے کے کھلاڑی بوبا ڈیلا نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچاکر دلائی، دوسرا گول امریکی پلیئر بیلوگن نے اسکور کیا جب کہ پہلے ہاف کے اختتام سے چند سیکنڈ پہلے بیلوگن نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کیا۔ امریکا کی جانب سے میچ کا چوتھا گول اختتامی لمحات میں گیوانی رینا نے اسکور کیا، اسی گول کے ساتھ میچ کا خاتمہ امریکا کی 1-4 کی جیت پر ہوا۔ دوسرے ہاف میں پیراگوئے کی ٹیم ایک گول کا خسارہ پورا کرنے میں کامیاب ہوئی، یہ گول ا±ن کی جانب سے 73 ویں منٹ میں مارسیو نے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے