ایران امریکا معاہدے پر اسرائیلی ردِعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم فاتح رہے ہیں، ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران فاتح بن کر سامنے ایا ہے۔تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاہدے پر اسرائیلی ردِعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم فاتح رہے ہیں۔ صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران امریکا مفاہمتی یادداشت خطے اور ایران کی مزاحمتی قوتوں کیلئے باعزت دستاویز ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ معاہدے کے مختصر حصے میں معمولی اختلافات موجود تھے۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
Load/Hide Comments


