ایران معاہدے کے بعد پاکستان 2027ء میں اپنی معاشی بہتری دیکھ رہا ہے، محمد اورنگزیب

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایران معاہدے کے بعد پاکستان کو اپنے معاشی اہداف میں بہتری کی توقع ہے جبکہ ایران جنگ کے خاتمے کے بعد پاکستان 2027ء کے لیے اپنی معاشی بہتری دیکھ رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ میں فوری تبدیلی کرنا ابھی قبل از وقت ہو گا، جنگ کے دوران توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا جبکہ سپلائی چینز کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ اس تنازع نے مہنگائی کو دوبارہ دو ہندسوں میں پہنچا دیا تھا، پاکستان کے مالی سال 2027ء کے بجٹ میں معاشی شرحِ نمو کا ہدف 4 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ اگلے سال مہنگائی کا ہدف 8.2 فیصد رکھا گیا ہے۔وزیرِ خزانہ نے کہا کہ دفاعی اخراجات میں 18 فیصد اضافہ کر کے 3 کھرب روپے تک بڑھایا گیا ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ ٹیکس آمدن پر انحصار کیا گیا ہے، کمرشل قرضوں سے قرض دہندگان کا پروفائل تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے اور خواہش ہے کہ کچھ دو طرفہ قرضوں کی جگہ کمرشل قرضے لیے جا سکیں تاہم ہمارا مقصد بیرونی قرضوں کے حجم میں اضافہ کرنا نہیں ہے۔وزیرِ خزانہ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ ماہ یو اے ای کے 3.4 ارب ڈالرز کے ڈپازٹس واپس کیے، اس کے ساتھ اماراتی کمرشل بینکوں سے بھی معاونت حاصل کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں