لبنان میں چاراسرائیلی فوجی ہلاک، اسرائیلی فورسز کی بمباری سے 47 افراد جاں بحق، جنگ بندی کے باوجود حملے جاری

ویب ڈیسک : لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 47 افراد جاں بحق اور 97 زخمی ہو گئے ہیں۔وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہلاکتیں آدھی رات سے آج دوپہر تک کے دوران ہوئی ہیں۔ اس کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔اسرائیل نے اس سے قبل تصدیق کی تھی کہ اس نے جنگ بندی کی تصدیق سے پہلے مشرقی لبنان کی وادی بقاع میں حزب الل کے دو کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں