وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر ایران پہنچ گئے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر ایران پہنچ گئے، جہاں وہ ایرانی شہر مشہد میں ایرانی حکومت کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی کے دورۂ ایران کے پروگرام میں حضرت امام رضا کے مزار پر حاضری بھی شامل ہے، محسن نقوی ایرانی ہم منصب اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات بھی بات چیت کے اہم موضوعات میں شامل ہوں گے۔
Load/Hide Comments


