بلوچستان میں اس وقت حکومتی رٹ نہیں، اسمبلی میں اکثریت نمائندے عوامی نہیں، شاہراہیں غیر محفوظ، قانون کے مطابق صوبے کو اس کا حق ملنا چاہیے، اسد قیصر
کوئٹہ (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہمیشہ وہ حکومت قائم کی گئی و عوامی نہیں۔ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی کی طرف سے بلوچستان کیلئے محبت کا پیغام لیکر آیا ہوں۔ بلوچستان کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ بلوچستان میں اس وقت جو صورتحال ہے اس پر ہمارا موقف واضح ہے۔ قا نون کے مطابق بلوچستان کو اپنا حق ملنا چاہیے۔ بلوچستان میں ہمیشہ وہ حکومت قائم کی گئی جو عوامی نہیں۔ اسمبلی میں اکثریت نمائندے عوامی نہیں ہیں، جب عوام سے ان کا بنیادی حق چھینا جائے گا تو حالات ایسے ہی خراب ہوں گے۔ بلوچستان میں اس وقت حکومتی رٹ نہیں ہے۔ بلوچستان کی تمام شاہراہیں غیر محفوظ ہوچکی ہیں۔ عمران خان کو مزید سزا دلوانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ انصاف کیلئے سب کو کھڑا ہونا ہوگا، جب عوامی بات نہیں ہوگی تو حالات خراب ہوں گے۔ اسد قیصر نے مزید کہا کہ بلوچستان کی شاہراہوں پر سفر کے دوران لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے۔ نوجوان مایوسی کی طرف جارہے ہیں۔ جب حالات خراب، شاہراہیں غیر محفوظ ہوں گی، عوام کو تحفظ فراہم نہیں کیا جائیگا تو کاروباری کیسے یہاں انویسٹ کریں گے۔ تجارتی بارڈرز بند ہونے سے بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے، نوجوان مایوسی کی طرف جارہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بارڈرز کو فوری طور پر کھولا جائے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے، نیشنل اسمبلی نے آج تک جتنی قانون سازیاں کی ہیں ان میں ایک بھی عوام کیلئے نہیں۔


