پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام ڈاﺅن، صارفین کو مشکلات کا سامنا
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام ڈاﺅن، صارفین کو مشکلات کا سامنا، میٹا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو میٹا کی ان سروسز میں اکاﺅنٹس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، صارفین نے بتایا کہ جب بھی وہ ایپ یا ویب سائٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو اکا ﺅنٹ کی عارضی عدم دستیابی کا میسج سامنے آتا ہے۔ ڈاﺅن ڈیٹیکٹر ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب فیس بک ڈاﺅن کی سرچز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، ابھی تک میٹا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
Load/Hide Comments


