ایک اور امریکی فوجی ایرانی ڈرون حملے میں ہلاک، ردعمل میں آج ایران پر شدید حملہ کیا، ٹرمپ

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام ) کے مطابق شمالی عراق میں ایک امریکی فوجی اہلکار 18 جولائی کو کارروائی کے دوران ہلاک ہوا۔سینٹکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اہلکار ایرانی ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد باقی رہ جانے والے گولہ بارود کو کنٹرولڈ دھماکے کے ذریعے تباہ کرنے کے دوران ہلاک ہوا۔یہ واقعہ اردن پر ایرانی حملے میں 2 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور ایک فوجی کے لاپتا ہونے کے بعد پیش آیا۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے آج رات ایران پر شدید حملہ کیا،  ایران پر یہ حملہ امریکیوں کو مارنے کا ردعمل ہے۔فٹبال ورلڈ کپ فائنل کے بعد واشنگٹن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ فوجیوں کی ہلاکتوں پر ہمیں بہت افسوس ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ جو فوجی مارے گئے وہ اس مقصدکےلیےلڑ رہے تھے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرسکے، ہلاک ہونے والے امریکیوں کو خراجِ عقیدت  پیش کرنے کے لیے ایران پر ’بہت سخت‘ حملے کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں