رکن صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ کے پھوپھی زاد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، نیشنل پارٹی
خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل پارٹی خضدار کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ کے پھوپھی زاد بزرگ اور معزز شخصیت واجہ عبدالغفور کی رہائشگاہ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے بزدلانہ اور افسوسناک واقعات معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے اور امن و امان کو سبوتاڑ کرنے کی مذموم کوشش ہیں جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتاترجمان نے کہا کہ بزرگ شخصیات اور معزز شہریوں کو نشانہ بنانا نہ صرف قابلِ مذمت عمل ہے بلکہ یہ بلوچ روایات سماجی اقدار اور انسانی اصولوں کے بھی سراسر منافی ہے ایسے واقعات عوام میں بے چینی پیدا کرتے ہیں اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں ترجمان نے حکومت اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے ضلعی ترجمان نے آخرمیں واجہ عبدالغفور اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی حفاظت میں رکھے علاقے میں امن و امان قائم رہے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔


