خضدار،بی این پی کے زیر اہتمام سانحہ سوراب اور صوبہ بھر میں مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد
خضدار(بیورورپورٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قیادت کی ہدایت پر سانحہ سوراب اور صوبے بھر میں جاری مظالم کےخلاف خضدار میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت بی این پی خضدار کے ضلعی آرگنائزرچیئرمین لعل جان بلوچ اور سابق تحصیل صدر سفر خان مینگل نے کی پارٹی آفس سے شروع ہونے والی ریلی شہر کی اہم شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سانحات کے ذمہ داروں کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی آرگنائزر لعل جان بلوچ،تحصیل ڈپٹی آرگنائزر حاجی محمد ایوب عالیزئی اور حاجی منیر احمد رند نے کہا کہ سوراب میں معصوم شہریوں پر فائرنگ کراچی میں پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر ملازمین کو اغوا کرنا اور خضدار کے علاقے گورو میں ایک طالبعلم کی شہادت جبر کی واضح مثالیں ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی ظلم اور ناانصافی پر خاموش نہیں رہے گی ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے سردار اختر مینگل کے اغوا شدہ ملازمین کو فوری رہا کیا جائے اور پورے بلوچستان میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے بلوچ عوام کو پرامن زندگی گزارنے کا حق دیا جائے ورنہ بی این پی احتجاج کا دائرہ وسیع کرے گی احتجاج کے اختتام پر شرکاءنے پرامن طور پر منتشرہوگئے۔


