پنجگور،گوران کے قریب ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 2 کمسن بچے شدید زخمی، پولیس ذرائع

پنجگور (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس ذرائع کے مطابقپنجگور کے علاقے گوران میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو کمسن بچے شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ تیل بردار پک اپ گاڑی اور ایگزیو کار کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں چار خواتین اور ایک نوجوان، جمشید ولد عبیداللہ، موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد کا تعلق پنجگور کی تحصیل پروم سے بتایا جاتا ہے، جبکہ زخمی ہونے والے دونوں کمسن بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حاددثے کے حوالے سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں