خلیج فارس میں فوجی کارروائیوں میں شرکت کے ’سنگین نتائج‘ ہوں گے، ایران کی جنوبی کوریا کو تنبیہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر اپنے ایک حالیہ بیان میں جنوبی کوریہ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کارروائیوں میں شرکت کے ’سنگین نتائج‘ ہوں گے۔‘اسماعیل بقائی نے ایکس پر کوریائی زبان میں جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’ایران جنوبی کوریا کی موجودگی کو حملہ اور امریکی ’جارحیت‘ میں شرکت تصور کرے گا۔‘یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنوبی کوریا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی سکیورٹی اور آزادانہ آمدورفت یقینی بنانے کی کوششوں میں شرکت کے مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں