انوارالحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی نے کبھی بھی اقتدار کے لئے اپنا ضمیر نہیں بیچااور نہ دہشتگردوں کے خوف سے اپنا نظریہ بدلا، بابر یوسفزئی

بابر یوسفزئی نے سردار اختر مینگل کے وڈیو بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انوارالحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی نے کبھی بھی اقتدار کے لئے اپنا ضمیر نہیں بیچااور نہ کبھی دہشتگردوں کے خوف سے اپنا نظریہ بدلا ۔ انہوں نے اپنے ایکس پلیٹ فارم پر لکھا کہ بلوچستان شمیں معصوم لوگوں کا خون بہانے والے دہشتگردوں کے لئیے دعائیں کرنے والے مفاد پرست عناصر کس منہ سے انوارلحق کاکڑور سرفراز بگٹی کا نام لے رہے ھیں ، انوارالحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی نے کبھی بھی اقتدار کے لئیے اپنا ضمیر نہیں بیچااور نا کبھی دہشتگردوں کے خوف سے اپنا نظریہ بدلا بلوچستان کا بچہ بچہ آج حقیقت اور سچائی سے آگاہ ھے اقتدار کے لئیے وزیر اعظم کا ڈرائیور بننے والے تاریخ کو مسخ نہیں کرسکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں