کوئٹہ ، سریاب روڈ پر ایم سی بی بینک کو مسلح افراد نے دن دیہاڑے لوٹ لیا،پولیس ملزمان کی تلاش کر رہی ہے
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع ایم سی بی بینک کو نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر لوٹ لیا۔مسلح افراد بینک میں داخل ہوئے اور عملے و صارفین کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر رقم لوٹنے کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ڈکیتی میں کتنی رقم لوٹی گئی، اس حوالے سے تاحال حتمی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
Load/Hide Comments


