پنجگور میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی، فی کلو 380 پر فروخت

پنجگور / پنجگور میں گیس اور ایندھن کے دیگر ذرائع کے نہ ہونے سے علاقے کے لوگ ایل پی جی گیس سلنڈر پر گزارہ کرہے تھے مگر قیمتوں میں اضافے سے عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے دس کلو والا گیس سلنڈر کی قیمت عام مارکیٹ میں 3700۔ روہے میں فروخت کیا جارہاہے سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق چیدگی بارڈر پر ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی اطلاع ھے تاہم پنجگور سٹی ایریا میں مہنگے داموں گیس کی فروخت کا سلسلہ جاری ھے فی کلو 380 تک بھی فروخت کیا جارہا ہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں گیس کی قیمتوں میں کمی کے لئے احکامات جاری کیے جائیں دوسری جانب چھوٹے گیس کے دکانداروں کے مطابق گیس پنجگور سے باہر جارہا ہے اور مہنگے مل رہا ھے اسلئے مہنگے فروخت کر رہے ہیں اس سلسلے میں حکومت اور دیگر زمہ داران کو اقدامات کرنا چاہیئے

اپنا تبصرہ بھیجیں