ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔بجلی اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ایک ماہ کیلئے مہنگی کی گئی۔کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سے اضافہ اکتوبر کے بلوں میں وصول ہوگا۔ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے صارفین پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا۔لائف لائن صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
Load/Hide Comments


