نصیرآباد میں نامعلوم مسلح افراد نے دو موبائل ٹاورز کو آگ لگادی، مشینری و دیگر سامان جل کر راکھ
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) نصیرآباد مسلح افراد کے حملے میں دو موبائل ٹاورز کو آگ لگادی گئی تمام مشنیری و دیگر سامان جلکر راکھ ہوگیا مسلح افراد فرار ہوگئے نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی صدر پولیس تھانے کی حدود اوچ پاور پلانٹ کے ایریاز میں نا معلوم مسلح افراد نے حملے کرکے بجی کمپنی کے دو موبائل ٹاورز کوآگ لگا دی جس سے تمام مشینری و دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
Load/Hide Comments


