ایف بی آر کی ازسرنو تشکیل، سیاسی مداخلت سے مکمل آزادی ضروری قرار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایف بی آر کی اصلاحِ نو اور تنظیمِ نو کی تازہ ہدایات کے بعد ٹیکس نظام کی مو¿ثر کارکردگی کے لیے ادارے کو مکمل خودمختاری دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ادارے کو خودمختاری دینے کا مقصد پسند و ناپسند کی بنیاد پر مداخلت کے بغیر ٹیکس نظام کو مو¿ثر اور ہموار انداز میں چلانا ہے۔ گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران ٹیکس نظام میں مختلف نوعیت کی اصلاحات متعارف کرائی گئیں جب کہ اس مقصد کے لیے تفصیلی رپورٹیں بھی تیار کی گئیں۔
Load/Hide Comments


