امریکا میں کورونا وائرس کی 7 نئی اقسام دریافت

واشنگٹن (آن لائن)امریکا میں کورونا وائرس کی 7 نئی اقسام دریافت ہوئی ہیں جس نے سائنسدانوں کو فکرمند کردیا ہے کیونکہ ان میں سے بیشتر زیادہ متعدی ہوسکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مظابق ایک نئی تحقیق میں امریکا میں کورونا وائرس کی 7 نئی اقسام دریافت ہونے کا انکشاف کیا گیا جو مختلف ریاستوں میں نظر آئی ہیں اور ان سب ایک میوٹیشن مشترک ہے۔ لوزیانے اسٹیٹ یونیورسٹی ہیلتھ سائنس سینٹر کے وائرلوجسٹ جرمی کمیل نے بتایا ‘اس میوٹیشن کے ساتھ خفیہ طور پر کچھ ہورہا ہے’۔ابھی یہ تو واضح نہیں کہ یہ میوٹیشن نئی اقسام کو زیادہ متعدی بناسکتی ہیں یا نہیں، مگر وائرس کے جین میں ہونے والی میوٹیشن سے بظاہر اسے انسانی خلیات میں داخل ہونے میں مدد ملتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں