اپنے دفاع کیلئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں،سعودی عرب

نیویارک:اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبد اللہ المعلمی نے کہا ہے کہ مملکت کو اپنے مفادات کے دفاع کے لیے کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں المعلمی نے زور دیا کہ حوثی ملیشیا ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور ہم اس کے ساتھ اس کی دہشت گردی کی بنیاد پر نمٹ رہے ہیں۔انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ امریکی ایلچی یمن کے بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن میں ایران کا کردار تخریب کاری پرمبنی ہے۔المعلمی نے واضح کیا کہ یمن کے بحران کا سیاسی حل یمنی عوام کی مرضی اور سفارتی کوششوں سے ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں