میانمار میں سول نافرمانی تحریک، عوام نے فوج کے ملکیتی بینک سے پیسے نکلوا لئے
ینگون:میانمار میں فوجی حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے، لوگوں نے ملٹری کے زیراہتمام چلنے والے بینک سے پیسے نکلوانے شروع کر دیئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میانمار کے شہر ینگون میں فوجی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لوگ صبح سویرے ہی ملٹری بینک کے باہر جمع ہو گئے اور اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے شروع کر دیئے۔ بینک نے رقم نکلوانے کی حد کم سے کم کر دی ہے جس پر بینک کے باہر لوگوں نے مظاہرہ بھی کیا۔مظاہرین نے کہا کہ حکام نے زبردستی ان کی رقم بینک میں روک رکھی ہے۔
Load/Hide Comments


