خضدار سے اغوا ہونے والا نوجوان زخمی حالت میں بازیاب
بیلہ:خضدار سے اغواہونیوالا نوجوان زخمی حالت میں بیلہ کراس سے برآمد مغوی پانچ روز قبل خضدار سے اغوا ہوا تھا منگل کی سہہ پہر پانچ روز قبل خضدار سے اغوا ہونیوالا نوجوان خدا بخش ولد لعل بخش قوم تمرانی ساکن بیدی آوران بیلہ کراس سے زخمی حالت میں بیلہ پولیس کو گشت کے دوران ملا اغوا کا مقدمہ نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف حب سٹی تھانہ میں درج تھا مغوی نوجوان کو بیلا سول اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد ایس ایچ او بیلا انسپیکٹر محمد اسحاق رونجھو ایس ایچ او عطااللہ نمانی کے حوالہ کردیا*
Load/Hide Comments


