43چینی کمپنیاں گوادر میں سرمایہ کاری کیلئے تیار، 200کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل
کوئٹہ(انتخاب نیوز ڈیسک)گوادر پورٹ کو چلانے والی کمپنی چین اورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی پیک کے ماتحت اسپیشل اکنامک زون کے پہلے مرحلے میں 43کمپنیاں گوادر میں سرمایہ کاری کریں گی جبکہ گوادر میں سرمایہ کاری کیلئے 200کمپنیوں نے اپنے آپ کو رجیسٹر کر لیا۔ دی ایکسپرس ٹریبویٹ سے بات کرتے ہوئے کمپنی کے چیئرمین نے کہا کہ انفراسٹکچر اور توانائی کے منصوبوں کے ساتھ سینکڑوں صنعتی کمپنیاں گوادر میں لگائی جائیں گی جو روزگار کے کئی مواقع پیدا کریں گی۔ انہوں نے میڈیا میں چلنے والی ان خبروں کی تردید کردی کہ بلین ڈالروں پر مبنی چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سامنے روکاٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر تیزی سے کام جاری ہے جس میں پاکستان حکومت چین کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران بھی سی پیک پر کام سست نہیں ہوا جبکہ کئی سی پیک پروجیکٹس مکمل ہوئے، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مکمل ہونے کے بعد گوادر اس خطے کی سب سے بڑی پورٹ ہوگی جبکہ دنیا کا ایک اہم اکنامک زون ہوگا جس سے کئی ممالک مستفید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ مکمل تیار ہو چکی ہے جبکہ کارگو شپس گوادر میں پہنچا شروع ہو چکے ہیں جبکہ کہا کہ مائع نیچرل گیس کا جلد ہی پلانٹ عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک عظیم الشان منصوبہ ہے


