بلوچ قوم کو تقسیم کرنے کی کسی کواجازت نہیں دینگے،میر منظور لانگو
کوئٹہ :قبائلی وسیاسی رہنما میر منظورحسین لانگو نے کہاہے کہ بلوچ قوم کو تقسیم کرنے کی کسی کواجازت نہیں دینگے قبائل کوآپس کے تنازعات میں الجھنے کی تمام سازشوں کاناکام بنادینگے قبائل صدیوں سے بھائی چارے کے ساتھ رہ رہے ہیں مگر روزاول سے میر جعفراورمیرصادق جیسے کرداررکھنے والے عناصر بھی اپنی منفی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جنہیں ناکام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے بیان میں کہا کہ ایک منصوبے کے تحت برادراقوام کو لڑانے کیلئے مختلف حربے استعمال کیے جارہے ہیں جس پر ہماری گہری نظرہے سازشی عناصر ماضی کی طرح اپنے کسی بھی منصوبے میں کامیاب نہیں ہونگے۔
Load/Hide Comments


