کابل یونیورسٹی کے لیکچرار مبشر مسلم یار بم دھماکے میں جاں بحق
کابل (انتخاب نیوز) کابل یونیورسٹی کے لیکچرار مبشر مسلم یار بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔افغانستان پولیس کے مطابق ملک کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم افراد کی جانب سے یونیورسٹی کے لیکچرار مبشر مسلم یار کی گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی بھی مکمل تباہ ہوگئی۔افغان پولیس کے مطابق بم دھماکے میں ایک اور شخص بھی جاں بحق ہوا
Load/Hide Comments


