سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوجاو بصورت دیگر سیاست سے دستبردار کروائینگے، بااثر شخص کا میراسرارزہری کو پیغام
کوئٹہ، بی این پی عوامی کے سربراہ میر اسراز اللہ زہری کے قریبی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپنے پیغام رساں کے زریعے بی این پی عوامی کے مرکزی سربراہ کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ ان کے امیدواروں کے حق میں سینٹ الیکشن سے دست بردارہوجائے۔
آنجناب کہ حکم نامے پر عمل نا کرنے کے بدلے ہمیشہ کے لیے سیاست سے دست بردار کروایا جائے گا۔۔۔قریبی ذرائع نے بتایا کہ پیغام رساں کے لب و لہجہ دھمکی آمیز تھا جس کو بی این پی عوامی کے سربراہ نے یکسر مسترد کیا اور انکے حکم نامے ہر معزوری ظاہر کر دی۔بحیثیت سینٹ چیرمین انکا احترام تو ضرور کرتے ہیں۔مگر انکے پیغام کو سنجیدہ نہیں لیتے۔اور غرور گھمنڈ کے اگے سر تسلیمِ خم کرنا کسی مسلمان کا شیو ہ بھی تو نہیں۔یہ پہلی دفہ کھلم کھلا دھمکی آمیز پیغامات سیاست کا حصہ بن رہے ہیں ایک زمہ دار شخصیت کی جانب سے۔انھوں نے کہا جیت ہار تو انکے ہاتھ میں ہے لیکن الیکشن کے عمل کا حصہ بننا ہمارا جمہوری و آئینی حق۔کیا سیاست کی عمل میں اس طرح کی روش کو برقرار و دوام بخشنا چاہیے یا انکی کھلم کھلی مخالفت ہونی چاہیے۔


