سینیٹ الیکشن،بی اے پی نے میرٹ کی بنیادپر امیدواروں کونامزدکیا، ضیاءلانگو
کوئٹہ:صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء لانگو نے کہا ہے کہبلوچستان عوامی پارٹی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر سینیٹ الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی نامزدگی خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی ہے ۔بلوچستان عوامی پارٹی کی عوام دوست پالیسیاں نامزد امیدواروں کی کامیابی کی صورت میں نظر آئیں گے ۔بلوچستان عوامی پارٹی نے اقتدار میں آ کے عوامی مفاد میں بہترین فیصلے کیے ہیں۔وزیراعلی جام کمال خان کی قیادت بلوچستان عوامی پارٹی نے صوبے کو ترقی کی راہ پہ گامزن کردیا ہے۔ بی اے پی پارٹی کے نامزد امیدواران سینیٹرز بن کر وفاق میں صوبے کی بہتر انداز میں نمائندگی کریں گے
Load/Hide Comments


