لوٹوں کی مسلط حکومت وبال جان بن چکی ہے، حافظ حمداللہ
کوئٹہ:جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ لوٹوں لٹیروں کی مسلط حکومت ملک و قوم کے لئے وبال جان بن چکی ہیں ان نااہل حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کیا انکی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہاہے ہیں ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ملک عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبااسلام تحصیل وڈھ کے زیراہتمام منعقدہ طلبا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن سے مولانا محمد اسحاق وڈیرہ محمد سرور اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ قوم کو ایک کروڑ نوکریاں دینے والے نااہلوں نے برسر روزگار ملازمین کو دو وقت کی روٹی کا محتاج بنایا ڈگریاں ہاتھ میں نوجوان روزگار کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کہا رہے ہیں گھریلو معاشی مشکلات اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں جبکہ بے حیس حکمران ٹھس سے مس نہیں ہورہے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم تحریک ملک و قوم کو قابض حکمرانوں سے نجات دلاکررہے گی انکے اقتدار کے دن گنے جاچکے ہیں قوم جلد یوم نجات منائے گی۔


