400لاپتہ افراد کی فہرست ملی، 300بازیاب ہوچکے ہیں، ضیا لانگو

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیا ء اللہ لانگونے کہا ہے کہ لاپتہ افراد سے منسلک تنظیم نے چار سو کے قریب لاپتہ افراد کی فہرست فراہم کی ہے جس میں وفاقی حکومت کے تعاون سے 3سو قریب افراد بازیاب ہوکرگھروں کوپہنچ چکے ہیں جبکہ انکے لواحقین نے بھی انکی تصدیق کر دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لاپتہ افرادکا معاملہ حل کرنے کیلئے بلوچستان حکومت روز اول سے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے فراہم کردہ فہرست کے مطابق دیگرلاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں صوبے میں امن وامان کی بحالی کے لیے تمام ادارے،صوبائی حکومت اور عوام ایک پیج پرہے،انہوں نے کہاکہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے باڑ لگانے سمیت سرحدی شہر چمن کی عوام کو درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے قبائلی عمائدین سمیت انتظامیہ متعدد بار چیت کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں