خضدار میں دھماکہ،نجی کمپنی کے 4 افراد زخمی

خضدار (نمائندہ خصوصی) خضدار کے ایریا لزو میں بارودی مواد کا دھماکہ نجی کمپنی کے چار افراد زخمی تفصیلات کے مطابق خضدار لزو سے متصل لنک روڈ پر دھماکہ ہوا دھماکہ خیز مواد سائیکل پر نصب تھا جس کے نتیجہ میں نجی کمپنی کے شمس الرحمن ولدولی الرحمن، نور اللہ ولد رحمت اللہ،حفیظ اللہ ولد نواب خان اقوام محسود ساکناں وزیرستان جبکہ قاصد حسین سرائیکی ولد الہی بخش سکنہ راجپوت زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں