بھارت نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلیںڈ کو شکست دے دیا
نیو دہلی: (انتخاب نیوز)بھارت نے انگلینڈ کو ایک اور شکست سے دوچار کر دیا، بھارت نے ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کو 10وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ کے بلے باز بھارتی گیند بازوں کے سامنے زیادہ دیر نہیں ٹک سکے، ٹیسٹ کے پہلے اننگز میں انگلینڈ صرف 112رنز ہی بنا سکا جبکہ دوسرے اننگز میں بھی 81رنز ہی اسکور کر سکے جس کے بعد سوشل میڈیا میں پچ پر تبصرے ہونے شروع ہو گئے۔ انگلش کپتان جوئے روٹ نےپچ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اس پچ پر پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں اس سے آپ پچ کی صورتحال کا اندازہ لگاسکتے ہیں،
Load/Hide Comments


